• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی،گیس،تیل،آٹا،روٹی سب مہنگے،یہ ہے عمران کا نیا پاکستان،بلاول بھٹو

گلگت(نمائندہ جنگ / نیوز ایجنسیز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے بجلی،گیس،تیل،آٹا،روٹی سب مہنگے،یہ ہے عمران کا نیا پاکستان ہے،دوسری جماعتوں کی سیاست ان ہی پر ختم ہوجاتی ہے لیکن پیپلز پارٹی کی سیاست عوام سے شروع ہوکر عوام پر ختم ہوتی ہے،حکومت کو عوام سے دلچسپی نہیں ، وعدے کرکے ’یوٹرن ‘ لیتی ہے ۔ گلگت کے علاقے غذر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ذوالفقار علی بھٹو نے امیروں سے زمینیں لیکر غریبوں کو دیں،حکومتی عوام دشمن پالیسی سے عوام رل رہے ہیں، موجودہ حکومت عوام سے وعدہ کرکے یو ٹرن لیتی ہے، حکومت کو عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے بلاول نے کہا وعدہ کرتا ہوں کہ عوام کے معاشی، جمہوری اور سیاسی حقوق کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گا، ذوالفقار علی بھٹو نے خوشحالی کے سفر کو آگے بڑھایا،غربت اور بے بسی دیکھ کر فیصلہ کیا ہے اقتدار میں آکر فور طور پر گلگت کا مسئلہ حل کرینگے،دریں اثنا بچوں کے عالمی دن پربلاول بھٹو نے کہا ہے امن خوشحالی کی واحد ضمانت ہے،کرہِ ارض کو آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ بنانے کیلئے بچوں کو امن کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے، بچوں کو ہر قسم کی انتہا پسندی سے دور رکھ کر انہیں نسلی، مذہبی اور دیگر تفاوتوں کیساتھ بقائے باہمی پر قائم دنیا میں پھلنے پھولنے دیا جانا چاہئے، ریاست، معاشرے، محلے اور والدین کی اولین ذمہ داری ہے کہ بچوں کو ہر قسم کے استحصال، تشدد اور دیگر برائیوں سے بچانے کیساتھ تعلیم و صحت کی سہولیات کے یکساں مواقع میسر کریں۔
تازہ ترین