• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیراگون سوسائٹی کاڈائریکٹر قیصر امین بٹ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور نےپیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر قیصر امین بٹ کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ ملزم کوکچھ روز قبل سکھر سے گرفتار کیا گیا تھا،عدالت نے15 روزہ ریمانڈ دیا،سکھر سے گرفتار ہونے والے یونین کونسل نمبر 15 کے چیئرمین، مسلم لیگ (ن) کے رہنما قیصر امین بٹ کو سکھر بنکنگ کورٹ کے جاری کردہ 6 روزہ راہداری ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت لاہور کے جج سید نجم الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔نیب کے تفتیشی افسر داوڑ منظور نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تو عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم 6 روز سے آپ کے پاس تھا، اب تک کیا تفتیش کی ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ6 میں سے صرف 2 روز تفتیش کی ہے۔ دوران تفتیش قیصر امین بٹ نے بتایا کہ پیراگون سٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ندیم ضیا کے علاوہ ایک تیسرا بینیفشنری بھی ہے، ندیم ضیاء مختلف پرائیوٹ اکاونٹس میں ٹرانزیکشز کرتے رہے۔
تازہ ترین