• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاہدے کے مطابق پانی کا حصہ نہ ملنے پر سندھ کے تحفظات، پنجاب نےجواب تیار کر لیا

لاہور (آصف محمود ) 1991ء کے پانی کی تقسیم کے معاہدے کے مطابق حصہ نہ ملنے پر سندھ کے تحفظات کا پنجاب نے جواب تیار کر لیا ہے جو 5دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ آبپاشی پنجاب کے جواب میں کہا گیا ہے کہ معاہدے میں واضح لکھا ہے کہ دونو ں صوبوں میں پانی کے موجودہ استعمال کی مختلف صورتیں متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔ اگر صوبہ سندھ کی بات مانی جائے تو مختلف صورتوں میں پانی کے استعمال اور مقدار میں رد و بدل سے پنجاب میں خریف کے دوران 5فیصد پانی کم ہو جائے گا جس سے پنجاب میں آبپاشی، صنعتی، گھریلو اور ماحو لیا ت کے استعمال کے لیے پانی کم پڑ جائے گا۔ سندھ کو اس کے مخصوص کوٹے 44.76ملین ایکڑ فٹ کے حساب سے پانی مل رہا ہے۔
تازہ ترین