• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کا رہائشی بچہ پنوعاقل سے بازیاب ، والد کے حوالے

سکھر (بیورو رپورٹ) کراچی سے 2ہفتے قبل لاپتہ ہونیوالے بچے کو پنوعاقل سے بازیاب کرکے والدین کے حوالے کردیا گیا۔ ایس ایس پی سکھر سید اسد رضا شاہ کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار سے 2ہفتے قبل ایک بچہ امر لاپتہ ہوا تھا، جس کی گمشدگی کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج تھی، سکھر پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ پنوعاقل کی حدود میں ایک بچہ جو کہ کسی دوسرے شہر کا ہے وہ پنوعاقل میں ایک بیکری پر کام کررہا ہے، اس اطلاع پر پولیس نے وہاں پہنچ کر بچے کے حوالے سے معلومات کی تو پتہ چلا کہ یہ وہی بچہ ہے جو کہ کراچی کے سولجر بازار سے لاپتہ ہوا تھا، پولیس نے بچے کو اپنی تحویل میں لیکر اس کے والدین کو آگاہ کیا، بچے کے والد نے سکھر پہنچ کر بچے کی شناخت کی، ضروری کارروائی کے بعد بچے کو اس کے والد کے حوالے کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین