• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کا آن لائن فراڈ کو ’’سائبر اٹیک‘‘قرار دینے سے انکار

فیصل آباد(نمائندہ جنگ) ایف آئی اےنےاعلیٰ حکام کو بھجوائی گئی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ آن لائن فراڈ کے واقعات کو "سائبر اٹیک" قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس طرح کی وارداتوں میں ملوث افراد ان پڑھ ہیں جو جعلی ناموں سے حاصل کی گئی موبائل سم کے ذریعے شہریوں کو فون کرکے معلومات حاصل کرتے ہیں اور اپنی شناخت چھپانے کے لئے ماسکنگ ٹیکنالوجی "آواز اور موبائل کا نمبر بدلنے کی صلاحیت کے حامل سوفٹ وئیر" استعمال کرتے ہیں۔اس طرز کی واردا تو ں میں ملوث افراد بنک صارفین کی معلومات حاصل کرنے کے بعد ان کے بنک اکاؤنٹ میں موجود رقم آن لائن ٹرانزیکشن کے ذریعے برانچ لیس بینک اکاؤنٹس یا بیرون ملک منتقل کر دیتے ہیں۔
تازہ ترین