• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے بنی گالہ میں دو رہائشی عمارتوں کی ریگولرا ئزیشن کی درخواست دیدی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سی ڈی اے انتظامیہ نے عدالتی احکامات کی روشنی میں زون4 بی کے ایریابنی گالہ کوریگولرائز کرنے کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے تاہم حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے مشروط ہے جسے محفوظ کر لیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بنی گالہ میں موجود اپنی دونوں رہائشی عمارتوں کی ریگولرا ئزیشن کیلئے سی ڈی اے کو درخواست دیدی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے تقریباًڈھائی سو کنال پر مشتمل اپنی رہائش گاہ اوراس سے ملحقہ عمارت کے کاغذات جمع کروا ئے ہیں۔ ذرائع زمین کے ملکیتی کاغذات، نقشہ جات سمیت دیگرضروری کاغذات سی ڈی اے کے شعبہ ون ونڈو میں جمع کرائے گئے جنہیں بلڈنگ کنٹرول سیکشن( بی سی ایس) نے پلاننگ ونگ کو بھیج د یا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کو زون فور کیلئے کمرشل و رہائشی عمارتوں کی150 سے زائددرخواستیں موصول ہو گئی ہیں۔
تازہ ترین