• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگاکرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح، نیب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب کا ہر کیس میگا کرپشن کے زمرے میں آتاہے، نیب کے 1206 بدعنوانی کے ریفرنس اس وقت مختلف احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ان کی تقریباً مالیت 900 ارب روپے ہے، گزشتہ ایک سال کے دوران بلا امتیاز کارروائیاں کرتے ہوئے 1713 شکایات کی جانچ پڑتال‘ 877 انکوائریاں اور 227 انوستی گیشنز کی منظوری دی، نیب نے وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے 10 ماہ کا وقت مقرر کیا ہے۔ پیر کو قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت ایک اجلاس نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا جس میں نیب کے آپریشن ڈویژن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ نیب کے تمام علاقائی بیوروز کے ڈی جیز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
تازہ ترین