• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام جمہوریت سے بدظن ہوتے جارہے ہیں‘خورشید شاہ

سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ آج کل لوگ جیل کے نام سے ڈرتے ہیں‘ ورکر لاٹھیاں کھاتے ہیں تو لیڈر گھبرا جاتے ہیں‘ جو سیاست کی جارہی ہے اس کے مطابق جو مر رہا ہے اس کو اور مارا جارہا ہے‘پہلے پارلیمنٹ کا جو احترام تھا وہ اب نہیں رہا‘ عوام جمہوریت سے بد ظن ہوتے جارہے ہیں‘ آج جو سیاست کی جارہی ہے اسے دیکھ کر افسوس ہورہا ہے، بس گالی گلوچ کی سیاست ہورہی ہے، ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ سیاست سے لوگ بیزار ہوں، ایک حکومت آئی اس نے میٹرو چلانے کی بات کی‘ ہم ادھارلے کر خوشی مناتے ہیں۔ وہ روہڑی ٹول پلازہ کے نزدیک گاؤں نبی بخش جسکانی میں منعقدہ جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ ان کا کہناتھاکہ پیپلز پارٹی کو توڑنے کی ہمیشہ کوشش کی گئی‘پیپلز پارٹی کی سوچ سمند ر سے لے کر پہاڑوں تک ایک ہی ہے۔
تازہ ترین