• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الٹے قدموں چلنے سے مختصرمدتی یادداشت بہترہوتی ہے،تحقیق

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) اگرآپ اپنی مختصر مدتی یادداشت (شارٹ ٹرم میموری) بہتر کرنا چاہتے ہیں تو کچھ دیرالٹے قدم چلنے کی مشق روزانہ کی بنیاد پرکرنا ہوگی۔یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ کھڑے رہنے یا آگے بڑھنے والے افراد کے مقابلے میں اگر کچھ میٹر تک الٹا چلا جائے تو اس سے بہت کم وقت میں حافظہ بہتر ہوتا ہے اس کے بعد سائنس دانوں نے بدل بدل کر یادداشت کے پانچ مختلف ٹیسٹ لیے اور ہر ایک میں الٹے قدموں چلنے والوں کی مختصر مدتی یادداشت کو بقیہ افراد سے بہتر پایا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ زمان و مکاں (ٹائم اینڈ اسپیس) کا تصوردماغ پر اثر انداز ہوکر ہمارے حافظے پر اثر ڈالتا ہے۔

تازہ ترین