• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل کے اسیر کینٹین سے مہنگے داموں اشیاء خریدنے پرمجبور

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)سینٹرل جیل اڈیالہ کے اسیر اوران کے ملاقاتی کینٹین سے مہنگے داموں اشیائے صرف خریدنے پرمجبورکردئیے گئے ،مارکیٹ کے مقابلے میں کئی گنازیادہ قیمتیں وصول کی جارہی ہیں ۔جیل میں پابندسلاسل بعض حوالاتیوں اورقیدیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جیل میں قائم کی گئی کنٹین پراشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرائی جائیں۔ ذرائع کاکہناہے کہ رواں مالی سال میں سینٹرل جیل اڈیالہ کی کینٹین کاٹھیکہ 2کروڑ15لاکھ روپے میں نیلام کیاگیا جواس سے قبل ایک کروڑ52لاکھ روپے کاتھا۔ ٹھیکے کی رقم زیادہ ہونے کی وجہ سے کینٹین ٹھیکیدارمہنگے داموں اشیا ء فروخت کررہاہے مزید یہ کہ جیل شہرسے خاصے فاصلے پرواقع ہے جہاں اسے باربرداری کی مدمیں بھی زیادہ کرایہ اداکرناپڑتاہے ۔اسیروں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کینٹین کابھاری بھرکم ٹھیکہ ختم کرکے گورنمنٹ ہمارے لئے رعایتی نرخوں پراشیائے صرف کی فراہمی کابندوبست کرے ۔حکومت اسیروں کی سہولت کے لئے اقدام کرے۔
تازہ ترین