• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالب علم کی بازیابی کیلئےدرخواست، وزارت دفاع کاجواب نہ آنےپرسخت نوٹس

راولپنڈی(اپنےرپورٹرسے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کےجسٹس چوہدری عبدالعزیز نے 2016سے لاپتہ طالب علم کی بازیابی کیلئےدائر رٹ پر تاحال وزارت دفاع کی طرف سے جواب اور پیروائز کمنٹس جمع نہ کرانے کا سخت نوٹس لیتےہوئے آخری مہلت دیتے ہوئے قرار دیا ہےکہ یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔مزید برداشت نہیں کریں گے۔میجر ریٹائرڈ محمد صالح نےکرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ کےذریعےدائر رٹ میں موقف اختیار کیا کہ دربندڈی آئی خان میں آرمی چیک پوسٹ پر روک کر میرےبیٹے عبداللہ صالح کو گرفتارکیا گیاتھا۔جس کے بعد اس کا کچھ پتہ نہیں چلا۔ عدالت عالیہ نے ڈپٹی سیکرٹری وزارت دفاع شفیق کی طرف سے مزید وقت کی استدعا مسترد کرتے ہوئےکہا کہ آخری مہلت ہے جواب اور پیرا وائز کمنٹس داخل کرائےجائیں۔عدالت عالیہ نے کیس آئندہفتے فکس کرنےکی ہدایت کرتےہوئے سماعت ملتوی کردی۔
تازہ ترین