• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈ ایمپلائز یونین کے انتخابات‘3گروپوں میں مقابلہ

لاہور(خبر نگار)لاہور تعلیمی بورڈ ایمپلائز یونین کے انتخابات 22 نومبر کو ہونگے ۔ انتخابات کے لیے تین گروپ میدان میں آگئے ۔ گذشتہ روز پیغام گروپ کی جانب سے جلسہ منعقد کیا گیا ۔ تعلیمی بورڈ ایمپلائز یونین کے انتخابات دو سال بعد 22 نومبر کو ہونگے۔ اس سلسلہ میں پیام گروپ کے زیر اہتمام انتخابی جلسہ منعقد کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے صدراتی امیدوار عارف گجر کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو سالوں میں انہوں نےملازمین کی پروموشن کے لیے جہدوجہد کی۔ ڈیلی ویجز کو ریگولر کروایا اور اگر دوبارہ موقع ملا تو خالی سیٹوں پر ملازمین کے بچوں کے کوٹہ میں اضافے کے لیے کام کرینگے ۔ 835 ووٹر حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔ انتخابات میں تین گروپس سرگرم ہیں جن میں پیام ، اتحاد اور آزاد گروپ شامل ہے تاہم اصل مقابلہ پیام اور ا تحاد گروپ کے درمیان ہے ۔
تازہ ترین