• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدمیلادالنبی ؐکے جلوسوں کے روٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر کی زیر صدارت گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس ہوا جس میں ربیع الاول کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔سپیشل سیکرٹری طارق محمود جاوید نے ایڈ یشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو ربیع الاول کی سکیورٹی انتظامات کے متعلق بریفنگ دی۔ ایڈیشنل سیکرٹری انٹر نل سکیورٹی ڈاکٹر ثاقب نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو ربیع الاول کے حوالے سے نکالے جانے والے جلوسوں کے روٹس کے متعلق تفصیل سے بریف کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کے ساتھ سپیشل سیکرٹری داخلہ طارق محمود جاوید ،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر آصف طفیل ،ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ڈاکٹر ثاقب ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل کیپٹن ریٹائرڈ ملک شہباز وحید ، ڈپٹی سیکرٹری جوڈیشل بلال احمد اور ڈپٹی سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ڈاکٹر احسن منیر بھٹی بھی موجود تھے۔اجلاس میں محکمہ کے مختلف امور پر بھی ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو بریفنگ دی گئی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ عیدمیلادالنبی کے اس مبارک دن پر سکیورٹی کے انتظامات فول پروف ہونے چاہئیں۔تمام روٹس کی باقائدہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے۔مزید برآں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے گزشتہ روز محکمہ داخلہ کے مختلف دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے محکمہ داخلہ کے دفاتر میں ملازمین کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
تازہ ترین