• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: مبینہ طور پر جلائی گئی خاتون چل بسی، شوہر گرفتار

فیصل آباد میں تشدد کے بعد مبینہ طور پر شوہر اور سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی گئی خاتون 3 روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز شاداب کالونی میں گھریلو جھگڑے پر کرن کو مبینہ طور پر شوہر، ساس، سسر اور دیور نے تشدد کے بعد پیڑول چھڑک کر آگ لگا دی۔

کرن کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

پولیس نے کرن کے والدکی درخواست پر اس کے شوہر، ساس ،سسر اور دیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے شوہر شمیم کو گرفتار کر لیا ہے۔

کرن کی لاش ورثاء کے سپرد کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین