سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے لیے انصاف کا اولین طلبگار سعودی عرب ہے، یہ معاملہ عالمی مطالبہ بننے سے پہلے سعودی کا تھا۔
عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان اور ولی عہد محمدبن سلمان ریڈلائن ہیں، انہیں نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 30 نومبر کو ارجنٹائن میں ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، خاشقجی کے قتل کے بعد ولی عہد کا یہ پہلا غیرملکی دورہ ہوگا جہاں ان کا امریکا، ترکی، یورپی ممالک کے سربراہ سمیت عالمی سربراہان سے آمنا سامنا ہوگا۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہےکہ ولی عہد یہ پیغام دے رہے ہیں کہ جمال خاشقجی سے متعلق عالمی مؤقف سعودی عرب کی فیصلہ سازی پر اثر انداز نہیں ہوگا۔