• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، کھوکھرا پار میں جھلسنے والی خاتون چل بسی

کراچی کے علاقے کھوکھرا پار میں 2 روز قبل جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسی۔

اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ دو روز پہلے سلمٰی پر سسرالیوں نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی، جبکہ اس کا شوہر احمد اس پر پہلے بھی بد ترین تشدد کرتا رہا ہے۔

اہل خانہ کا مزید کہنا ہے کہ آگ لگنے کے بعد سلمٰی 4گھنٹوں تک گھر میں تڑپتی رہی اور اسے کوئی اسپتال نہیں لے کر گیا۔

کراچی کے علاقے کھوکھرا پارمیں جھلسنے والی خاتون سلمیٰ سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج تھی، اسپتال انتظامیہ کے مطابق سلمیٰ کا جسم 75 فیصد جھلسا ہوا تھا۔

خاتون کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ اسے دورز قبل سسرالیوں نے پیٹرول چھڑک کرآگ لگائی تھی جبکہ کچھ عرصہ قبل سلمٰی کو اس کے شوہر احمد نے زہر بھی دیا تھا جس پر وہ 20دن تک نجی اسپتال میں زیرعلاج رہی تھی۔

رامسوامی کی رہائشی سلمٰی پانچ سال قبل بیاہ کر کھوکھراپار گئی تھی، اس کی والدہ نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم سے انصاف کی اپیل کردی اور کہا ہے کہ پولیس سے متعددبار اس حوالے سے رابطہ کیا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔

تازہ ترین