• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں صبح سویرے خنکی میں اضافہ ہورہاہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں درجہ حرارت22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی شہر یمں ہوائیں 23کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

ادھر گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہوئی، مالاکنڈ ڈویژن میں بھی بادل برسے۔

محکمہ موسمیات کے مطا بق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف اور خشک ہے تاہم سرد موسم کی لہر برقرار ہے کوئٹہ اور قلا ت میں موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اورخشک ہے، سردی کی شدت میں اضا فہ ہو گیا ہے۔

کوئٹہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ادھر صوبے کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک ہے۔

قلات میں کم سے کم درجہ حرار ت2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دالبندین میں 6، ژوب میں 9، سبی اور خضدارمیں 12، پنجگور اور تربت میں13 جبکہ گوادر میں کم سےکم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر شہروں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین