• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کےامیوزمنٹ پارک سے2 لڑکیاں لاپتہ

کراچی کے علاقے گلستان جوہر کےامیوزمنٹ پارک سے2 لڑکیوں کےمبینہ طورپرلاپتہ ہونےکا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق لاپتہ لڑکیوں کا تعلق سجاول سے ہے، دونوں لڑکیاں اسکول اسٹڈی ٹور پرکراچی کے امیوزمنٹ پارک آئیں تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل فون سے دونوں لڑکیوں کی لوکیشن خانیوال کی آرہی ہے، ان کی بازیابی کے لئے پولیس کو پنجاب روانہ کیا جارہا ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوران تفتیش پتا چلا کہ دونوں لڑکیاں اپنی مرضی سےپارک سےگئیں،واقعے کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین