• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلاء کی مختلف شہروں میں ہڑتال

پنجاب کے مختلف شہروں میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے لیے ایک ہفتے سے وکلاء کی ہڑتال جاری ہے۔

وکلاء کی ہڑتال کے باعث عدالتوں میں دور دراز سے آنے والے سائیلن کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

فیصل آبادمیں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے لیے وکلاء کی ہڑتال ساتویں روزمیں داخل ہو گئی ہے، وکلاء نے سیشن کورٹ کے سامنے دھرنا دے دیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

احتجاج کرنے والےوکلاء نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس اور پراسیکیوشن آفس بند کروا دیا۔

گوجرانوالہ، سرگودھا اور چیچہ وطنی میں بھی وکلا کی ہڑتال جاری ہے جس سے دوردراز سے آنے والے سائیلن مشکلات کا شکار ہیں۔

تازہ ترین