• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پی ایس ایل کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں‘

پی ایس ایل ڈرافٹنگ کی تقریب میں شریک پی سی بی کے چیرمین احسان مانی کاکہنا ہے کہ پی ایس ایل کی وجہ سے ہی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان سوپر لیگ ( پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب جاری ہے۔ دوران تقریب خطاب کرتے ہوئے پی سی بی کے چیرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کیلئے پی سی بی کی کوششوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، پی ایس ایل کی وجہ سے ہی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کافی انٹرنیشنل کھلاڑی آ رہے ہیں اور نا صرف آرہے ہیں بلکہ ڈیرن سیمی نے پاکستان کے لئے سفیر کا کام کیا۔

چیرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان لانے کے لئے کوشش جاری ہیں۔ اس سال8 میچز پاکستان میں ہوں گےاور اگلے سال ان میچز کی مزید تعداد بڑھائیں گے۔

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14فروری 2019 سے کیا جائے گا، جس کے لیے ایونٹ میں شامل 6 فرنچائز 633 ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔ ایونٹ میں پشاور زلمی، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور چھٹی ٹیم شامل ہے جس کی فرنچائز کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ڈرافٹنگ میں شامل کھلاڑیوں کو 6 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں پلاٹینئم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری شامل ہیں۔

پی ایس ایل میں کئی نامور غیر کرکٹرز پہلی مرتبہ حصہ لے رہے ہیں جن میں جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ اور نیوزی لینڈ کے کوری اینڈرسن شامل ہیں جنہیں پلاٹینئم کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں بین کٹنگ، کریگ اورٹن، ڈینئل کرسچن، مجیب الرحمان، کیمر روچ، سولومون مائر، پال اسٹرلنگ، شمرون ہیتمیر اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

تازہ ترین