• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’وزیر اعظم اپنے گھر ریگولرائز کراتے، غریبوں کے گراتے ہیں‘

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزيب نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتےہوئے کہا ہےکہ خود جرمانہ دے کر اپنے گھر کو ریگولرائز کراتے ہیں اور غریبوں کے گھر گراتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان نے سی ڈی اے کو بنی گالا کا گھر ریگولرائز کرنے کے لیے درخواست دی، وہ بتائیں بنی گالہ کا گھر کہاں سے آیا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان آپ کو جواب دینا پڑے گا، بتایا جائے کن شرائط پر علیمہ خان کو این آر او دیا گیا ہے۔

انہوں نے پوچھا کہ بتایا جائے کہ کن ذرائع سے دبئی کی بے نامی پراپرٹی لی گئی؟بتایا جائے کہ پیسہ پاکستان سے منی لانڈرنگ کے ذریعے دبئی کیسے گیا، باجی نے پیسہ کیوں ڈکلیئر نہیں کیا ؟وزیر اعظم بتائیں کہ نیب علیمہ کے معاملے پر ریفرنس کب بنائے گا؟

ترجمان نون لیگ نے مزید استفسار کیا کہ بتایا جائے پراپرٹی کی مالیت کیا ہے اور جرمانہ ادا کرنے کی شرائط کیا ہیں؟ بتایا جائے کہ پراپرٹی زکوٰۃ کے پیسے سےبنائی یا نمل یونیورسٹی میں خورد برد سے بنائی؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جن کو چور چور کہہ رہے ہیں وہ پاکستان کی ہرعدالت میں حساب دے رہے ہیں، ‎دوسروں کو چور چور کہا اور تضحیک کی جبکہ اپنے گھر بیٹھے چور کو این آر او دے دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت اور عمران صاحب جھوٹ بولنے، پگڑیاں اچھالنے اور گالیاں دینےمیں مہارت رکھتے ہیں۔

تازہ ترین