• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل ڈرافٹنگ: ڈی ویلیئرز اور حفیظ قلندرز کا انتخاب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کےلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے دوران لاہور قلندرز نے سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز اور آل رائونڈر محمد حفیظ کا انتخاب کیا ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں ایونٹ میں شامل 6 ٹیموں نے 633 ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے اپنی اپنی ٹیم کےلئے پلیئرز کا انتخاب کیا۔

لاہور قلندرز، پشاور زلمی،اسلام آباد یونائیٹڈ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی فرنچائز منسوخ ہونے کے بعد سامنے آنے والی چھٹی ٹیم (جس کی فرنچائز کا نام ابھی جاری نہیں کیا گیا) بھی کھلاڑیوں کے انتخاب کے عمل میں شامل رہیں۔

ڈرافٹنگ کے دوران کھلاڑیوں کو پلاٹینم،ڈائمنڈ،گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا۔

لاہور قلندرز نے جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز، فخر زمان اور محمد حفیظ کو پلاٹینم کیٹیگری میں چنا، کارلوس بریتھ، یاسر شاہ اور کورے اینڈرسن کا انتخاب ڈائمنڈ کیٹیگری میں ہوا جبکہ اینٹن ڈیوچ،راحت علی اور نیپال کے سندیپ کا انتخاب گولڈ میں کیا گیا۔

سلور کیٹیگری میں حارث سہیل ،شاہین شاہ آفریدی، آغا سلمان، سہیل اختر، حسن خان اور ایمرجنگ لیول میں محمد عمران اور عمیر مسعود کا انتخاب عمل میں آیا۔

پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹیگری میں کیرن پولارڈ کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ کے سابق کپتان مصباح الحق کا بھی اپنی ٹیم کےلئے انتخاب کرلیا۔

زلمی نے گولڈ کیٹیگری میں عمر امین،ڈیوڈ میلان، سلور کیٹیگری میں صہیب مقصود، وین میڈسین،جمال انور جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں سمین گل اور نبی گل کا انتخاب کیا گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گولڈ کیٹیگری میں فواد احمد اور سلور کیٹیگری میں محمد اصغر، دانش عزیز اور احسان علی کو منتخب کیا ایمرجنگ پلئیرز کیٹیگری میں غلام مدثر اور نسیم شاہ کا انتخاب کیا۔

کراچی کنگز نے پلاٹینئم کیٹیگری میں بابراعظم کو برقرار رکھا تھا اور کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے کنگز نے گولڈ اور سلور کیٹیگریز سے کھلاڑیوں کو چنا، گولڈ کیٹیگری میں سکندر رضا، سلور کیٹیگری میں سے اویس ضیاء، لیگ اسپنر اسامہ میر، آل راؤنڈر افتخار احمد، سہیل خان ایرون سمر کا انتخاب کیا جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں علی عمران اور ابرار احمد کو منتخب کیا۔

اسلام آباد یونائٹیڈ نے پلاٹینیم کیٹیگری میں سے این بیل کا انتخاب کیا جب کہ گولڈ کیٹیگری میں سمت پٹیل اور سلور کیٹیگری میں کیمرون ڈیلپورٹ کو چنا، اسلام آباد نے موسی خان اور ناصر نواز کو ایمرجنگ پلئیرز میں منتخب کیا۔

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم نے سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیون اسمتھ کو چن لیا،گولڈ کیٹیگری میں قیس احمد اور نیکولیس پورن اور سلور کیٹیگری میں سے لوری ایونز اور نعمان علی جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں محمد جنید اور محمد الیاس کو چنا گیا ہے۔

تازہ ترین