• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا نماز کے دوران آنکھیں بند رکھنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے ؟

تفہیم المسائل

سوال:کیا نماز کے دوران آنکھیں بند رکھنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے ؟(نیازالدین حیدر ،کراچی)

جواب:۔ نماز میں آنکھیں بند رکھنے سے نماز فاسد تو نہیں ہوتی، لیکن ایساکرنا مکروہ ہے ۔ہاں!اگر آنکھیں کھلی رہنے سے خشوع وخضوع حاصل نہیں ہوتا، توآنکھیں بندرکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے ،بلکہ بہتریہ ہے کہ خشوع وخضوع قائم رکھنے کے لئے آنکھیں بند رکھے ۔علامہ نظام الدین رحمہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ترجمہ:’’اور (نماز میں) آنکھوں کو پھیلانا اور بند کرنا مکروہ ہے‘‘۔ (فتاویٰ عالمگیری ،جلد1،ص:107)

تنویرالابصار مع الدرالمختار میں ہے : ترجمہ: ’’نماز کے دوران آنکھیں بندکرنا مکروہ اور ممنوع ہے، لیکن اگر کمالِ خشوع آنکھیں بند کرنے ہی سے حاصل ہو،تو جائز ہے‘‘۔(ردالمحتار علیٰ الدرالمختار ، جلد2،ص:357)

تازہ ترین