• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین ریلویز کا کراچی تا پشاور ٹریک اپ گریڈیشن کا معاہدہ

پاکستان اور چین کے درمیان کراچی سے پشاور کے درمیان ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ طے پاگیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے چین کے نائب وزیر ریلوے کے ساتھ پریس کانفرنس کی اور معاہدے کے حوالےسے اعلان کیا ۔

شیخ رشید نے کہا کہ معاہدے کے مطابق ایم ایل ون کے فیز1 کی ابتدائی رپورٹ 25 دسمبر تک مرتب کی جائے گی،23نومبر کو وزیر اعظم چار ٹرینوں کا افتتاح کریں گے۔

ان کا کہناتھاکہ سب یوٹرن یوٹرن کی بات کرتے ہیں ، حکمت عملی کی تبدیلی یوٹرن نہیں ہے،بعض سیاسی بدبودار چہرے مارچ تک دکھائی نہیں دیں گے، بجٹ کےبعد ملکی سیاست ایک نئے مرحلے میں داخل ہوجائےگی ، فالودے والے کا مسئلہ کافی سنجیدہ ہے ۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ڈر ہے کہ کہیں آصف زرداری کہیں بلاول کو بھی نہ لے ڈوبیں ،نواز شریف کی پوری کوشش ہے کہ چاہے ان کی سیاست ختم ہوجائے لیکن مریم کی سیاست بچ جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کا براحال تھا ، یہ لوگ لوٹ کر کھا گئے تھے ، اتنا لوٹا کہ اس ملک پر حکومت کرنا ایک سزا ہوسکتی تھی ،عمران خان نے ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے صحیح معنوں میں محنت کی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہناتھاکہ عمران نے ٹرمپ کو جو جواب دیا ہے وہ عوامی خواہشات کی غمازی کرتاہے،اگر ہم نے ریلوے پر سرمایا کاری کی ہوتی ملکی معیشت بدل چکی ہوتی ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے بلاول سے ذاتی ہمدردی نہیں ، ان میں بے نظیر کی جھلک نظر آتی ہے ،نواز شریف کی پوری کوشش ہے کہ چاہے ان کی سیاست ختم ہوجائے لیکن مریم کی سیاست بچ جائے ۔

تازہ ترین