• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا وقار اور سلامتی ہر چیز پرمقدم ہے، آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے جواس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری فوجی ، معاشی اور سماجی قیمت ادا کرکے دی ہیں، افغانستان میں امن کے لیے کردارادا کرتے رہیں گے مگر پاکستان کا وقار اور سلامتی ہر چیز پرمقدم ہے۔


پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف کامیاب جنگ لڑی اور علاقائی امن کے لئے کام کیا۔


جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لئے کسی بھی ملک سے زیادہ کام کیا ہے، افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کوششیں جاری رکھےگا۔

تازہ ترین