• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا آئی ایم ایف کے بعض مطالبات ماننے سے انکار

پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو بجلی مہنگی کرنے، روپے کی قدر گرانے اور ٹیکسوں کی شرح بڑھانے سے انکار کردیا۔ چین سے مالی معاونت کی تفصیلات دینے سے بھی معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات موقف اختیار کیا کہ مقررہ ریڈ لائنز عبور نہیں کر سکتے ۔

آئی ایم ایف کے وفد سے دو ہفتے تک جاری رہنے والا مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا، دوسرے دور کے لئے وفد 15 جنوری کو دوبارہ پاکستان آئے گا۔

آئی ایم ایف اور پاکستان پُرامید ہیں کہ اگلے سال 15جنوری سے قبل کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران روپے کی قیمت میں کمی، ٹیکسوں کی شرح بڑھانے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر اختلاف ہوا جبکہ پاکستان نے چین سے مالی معاونت کی تفصیلات فراہم کرنے سے بھی معذوری ظاہر کی۔

پاکستان کا موقف تھا کہ ہماری کچھ ریڈلائنز ہیں جنہیں عبور نہیں کرسکتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج آئی ایم ایف مذاکرات کے بارے میں بیان جاری کرےگا۔

تازہ ترین