• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پیمرا کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات

چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات ہوئی ہے ۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورسے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان کے مثبت تصور کو اجاگر کرنے کے لیے پاکستانی میڈیا کے لیے سہولتیں مہیاکرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان کے بیانیے، غیر ملکی میڈیا اور ملک دشمن قوتوں کے پروپیگنڈے کا موثر جواب دینے کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

تازہ ترین