• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراکش اور الجزائر میں عید میلاد النبیﷺ منانے کی خصوصی تیاریاں

عید میلاد النبی کاجشن اُمتِ مسلمہ پورے مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی، کل کائنات کی محترم اور مقدس ترین ہستی حضرت محمدکا یوم ولادت مبارکمذہبی عقیدت واحترام سے منانے کیلئے دنیا کے لا تعدادمسلمان اپنی مذہبی عقیدت کا اظہار کرتے دکھائی دینگے۔


خصوصی طور پر مراکش اور الجیریا میں بچے اور بڑے اس دن کے لئے تیاریاں کرتے دکھائی دے رہے ہیں ، گھروں کو سجایا جا رہا ہے ، مٹھائیاں خریدی جا رہی ہیں، نئے کپڑے بھی تیار ہیں ،مہندی بھی لگوائی جا رہی ہے اور تو اور میٹھے پکوان بھی بنائے جا رہے ہیں۔

کل کے دن کی خوشی مناتے ہوئے نعتیں پڑھتے اور نعرے لگاتے شمالی افریقہ کے یہ مسلمان سرکارِ دو عالم سے بے مثال اور لا زوال محبت کا جذبہ دِل میں لئے اس جلوس میں شامل ہونگے جہاں ہر طرف نہ صرف درود وسلام کی صدائیں سنائی دینگی بلکہ گلیاں، گھر اور بازار بھی جی جان سے سجائے گئے ہیں۔

تازہ ترین