• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

برطانیہ کی معمر ترین جڑو اں بہنوں نے منائی اپنی102ویں سالگرہ!!

دو عالمی جنگیں اور 20وزراء اعظم دیکھنے والی فلس اور ایرین نے طویل العمری کا راز مچھلی کو قرار دیدیا۔


بر طانیہ سے تعلق رکھنے والی معمر ترین جڑو اں بہنوں نے اپنی102ویں سالگرہ منا ئی۔فلس اورایرین نامی جڑواں بہنوں نے20نومبر 1916 کوبر طانیہ میں جنم لیا ۔یہ دونوں جڑواں بہنیں اب تک 2عالمی جنگیں اور برطانیہ کے 20وزراء اعظم دیکھ چکی ہیں اور زندگی کے اس اہم ترین دن کو ہمیشہ ایک ساتھ مناتی ہیں۔

فلس اورایرین نے اپنی طویل العمری کا راز مچھلی کھانے کو قرار دیا ہے ۔واضح رہے کہ دنیا کے معمر ترین جڑواں کا اعزاز بیلجئم کے پیئر اور پال نامی بھائیوں کو حاصل ہے جن کی عمریں 104برس ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین