• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں اپنے مفادات کو دیکھنا ہے، شہریار آفریدی

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ہم نے یہ نہیں دیکھنا کہ دنیا کیا کہہ رہی ہے بلکہ ہمیں اپنے مفادات کو دیکھنا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں،اس کے نتائج سامنے آنے چاہئیں، ہر حکمران اور ریاست کو اپنی سوچ اور بات کہنے کی آزادی ہے۔

شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم نے دنیا اور انسانیت کو باور کرانا ہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سمیت تمام انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان واپس آئے گی، عالمی کرکٹ کو واپس لانا حکومت کی ترجیح ہے، ہم اس کے لیے تمام اقدامات کررہے ہیں۔

تازہ ترین