• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف سے مذاکرات پر وزارت خزانہ کا اعلامیہ

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈز( آئی ایم ایف) کےمذاکرات پر وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ مذاکرات میں قابل ذکر پیشرفت ہوئی ہے، اس دوران پالیسی،ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی بنیاد پر پروگرام سے متعلق بات ہوئی۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا کہ مذاکرات کے دوران مالی ادائیگیوں کے دیرپا توازن کو بہتر بنانے کیلئے حکومتی مداخلت جیسے مسائل زیر بحث آئے۔

پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں غربت کم کرنے کے لیے اخراجات، گورننس کے امور زیر بحث آئے،ترقی اور کاروبار کے ماحول کو دوستانہ بنانے کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزارت خزانہ نے اعلامیے میں لکھا ہے کہ حکومت اقتصادی و سماجی بہتری کےلئے آئی ایم ایف کی مدد کو سراہتی ہے ۔

آئی ایم ایف کے وفد نے 7 نومبر سے20 نومبر تک پاکستان کادورہ کیا، جس میں وزارت خزانہ، منصوبہ بندی اور اسٹیٹ بینک جیسے اہم اداروں سے بات چیت کی، اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی وزرائے خزانہ سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

تازہ ترین