• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: مذہبی اجتماع میں خودکش دھماکا، 50 افراد جاں بحق

افغانستان کے درارالحکومت کابل میں مذہبی اجتماع کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد جاں بحق اور 80 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 20 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔


افغانستان کی وزارت صحت کے مطابق کابل کے ایک ہال میں علماء کونسل کی تقریب جاری تھی کہ زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور 80زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ یہ رواں ماہ کے دوران ہونے والے دھماکوں میں سب سے جان لیوا حملہ ہے۔

شادی ہال کے منیجر نے غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ خودکش حملہ آورنے تقریب کے عین وسط میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا ہے۔

دارالحکومت کابل کے اس ہال میں شادی کے علاوہ سیاسی اور مذہبی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

خودکش دھماکے میں جانی نقصان پر افغان حکومت نے کل ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترجمان اشرف غنی کے مطابق یوم سوگ پر افغانستان میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

تازہ ترین