• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی موبائل ایپ’’آس‘‘ کی افتتاحی تقریب

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی میں موبائل ایپلی کیشن ’’آس‘‘( AAAS) ’’سمندر میں ہرجگہ ہروقت مدد‘‘ کی افتتاحی تقریب ہوئی، جس کے مہمان خصوصی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت تھے ۔

وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے پاکستان نیوی اور میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کو موبائل سوفٹ ویئرکی تیاری پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں کی حفاظت پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی ترجیحات میں شامل ہے ۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ ایپلی کیشن ماہی گیروں کوسمندرمیں درپیش مسائل کے حل کےلیے مددفراہم کریگی۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ یہ موبائل ایپلی کیشن سمندر سے وابستہ پیشے سے منسلک افراد کی مددکےلیے تیار کی گئی ہے، یہ ایپلی کیشن چار مختلف زبانوں انگلش ،اردو، سندھی اور بلوچی میں ہے۔

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم سیکورٹی، سندھ اور بلوچستان فشری ڈپارٹمنٹ کے نمائندوں اورماہی گیر کمیونٹی نے شرکت کی ۔

تازہ ترین