• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامع کلاتھ مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

کراچی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، لائٹ ہاؤس کے بعد جامع کلاتھ مارکیٹ میں بھی سیکڑوں غیرقانونی دکانیں گرادی گئیں۔ صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے متاثرہ دکانداروں کو متبادل جگہ دینے کا عندیہ ظاہر کردیا۔

کراچی میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن سے متاثرہ دکانداروں کیلئے صوبائی وزیر سعید غنی کا بیان اپنی جگہ، مگر شہر میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کے ایم سی کی کارروائیاں لگا تار جاری ہیں۔


منگل کو انسداد تجاوزات کا عملہ بھاری مشینری کے ساتھ ایک مرتبہ پھر لائٹ ہاوس پہنچا اور باقی ماندہ دکانیں بھی گرادیں۔

اس کے بعد نمبر آیا جامع کلاتھ مارکیٹ کا، یہاں دکانداروں کو 2 گھنٹے کی مہلت دی گئی، جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے انہوں نے اپنا سامان منتقل کیا اور شٹر بھی اتار دیئے، مہلت ختم ہوتے ہی دوپٹی گلی اور فریم گلی میں موجود تمام دکانیں اور پتھارے مسمار کر دیئے گئے ۔

کراچی میں سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق سعید غنی کا کہنا ہے کہ 2 ارب ڈالر سے زائد کا منصوبہ صرف تجاوزات ختم کرنے سے مکمل نہیں ہوسکتا۔

تازہ ترین