• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیچنیاکے صدر کا پانچ سالہ بیٹا پش اَپس کا ماہر

چیچنیا کے لیڈر رمضان کیدروف کا 5سالہ بیٹا پُش اَپس میں اتنی مہارت رکھتا ہے کہ بغیر رُکے ہزاروں بار پش اپس پر فارم کر ڈالتا ہے۔


اس باکمال کارنامے کو سر انجام دینے پر اس بچے کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے بچے کو قیمتی مرسڈیز کار کا تحفہ دینے کا اعلان کیا گیا ۔ لگاتار 2 گھنٹے 25 منٹ کی کامیابی کے بعد لگژری گاڑی کی چابیاں دے دی گئیں۔

بعدازاں بچے کو حکم دیا گیا کہ اپنے والد کو گاڑی ڈرائیو کرنے دیں آپ اس مرسڈیز میں سوار ہونے کے اہل ہیں۔جی ہاں رحیم کیدروف نامی یہ بچہ پش اپس میں اتنا ماہر ہے کہ لگاتار2 گھنٹے اور25منٹ تک4,105 پش اپس کرکے دنیا بھر کواپنی طاقت سے حیران کردیا۔ ننھے بچے کی مہارت پر مبنی ویڈیو بھی خوب وائرل ہو رہی ہے۔

تازہ ترین