آسٹریلیا میں جنگ عظیم دوم کی یادگاروں کو دیکھتے ہوئے جاپان کی خاتون اول اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔
خاتون اول ’اکی ایبے‘ جاپانی طیاروں کی بمباری سے ہونے والی تباہ کاریوں کی تصویریں دیکھتے ہوئے رو پڑیں۔
جاپان کے وزیراعظم شینزوابیے نے اپنی اہلیہ کے ساتھ آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں جنگ عظیم دوم کی تباہ کاری پر منعقدہ ایگزیبیشن کا دورہ کیا۔
جنگی تباہ کاریوں پر مبنی یادگار تصاویر اور علامتوں کو دیکھتے ہوئے جاپانی خاتون اول آبدیدہ ہوگئیں۔
جنگ عظیم دوم میں آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں جاپانی طیاروں کی بمباری سے 240 شہری ہلاک ہوئے تھے۔