• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اے کو انگلینڈ لائینز کے خلاف چار روزہ غیر سرکاری ٹیسٹ جیتنے کے لئے مزید 180 رنز درکار ہیں اور اس کی8 وکٹیں باقی ہیں۔ منگل کو میچ کے تیسرے دن پاکستان اے نے ابوظہبی میں دوسری اننگز میں دو وکٹ پر132 رنز بنائے تھے۔ عثمان صلاح الدین59 اور عابد علی58 رنز پر کھیل رہے تھے۔ خر م منظور صفر اور شان مسعود دس رنز بناکرآوٹ ہوئے۔ انگلینڈ لائینز نے دوسری اننگز میں 266رنز بنائے۔جو کلارک نے سب سے زیادہ107رنز بنائے۔شاہین شاہ آفریدی نے80 رنز دے کر چار اور احسان عادل نے تین وکٹ حاصل کئے۔

تازہ ترین