• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی،سلیکٹرز کو جگانے کیلئے فوادعالم کی ایک اورسنچری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی بیٹسمین ابوظبی ٹیسٹ میں مشکل سے دوچار رہے اور ٹیسٹ ہار گئے۔ فواد عالم نے قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ سپر ایٹ رائونڈ میں ایک اور فرسٹ کلاس سنچری بناکر سلیکٹرز کو جگانے کی کوشش کی ہے۔ سائوتھ اینڈ کلب میں منگل کو کراچی کے پہلی اننگز کے اسکور158 رنز کے جواب میں سوئی سدرن گیس نے8 پر 392 رنز بنائے۔ فواد عالم نے17 چوکوں کی مدد سے150 ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔ یوبی ایل کمپلکس میں پشاور نے پہلی اننگز میں237 رنز بنائے تھے جواب میں حبیب بینک نے243 رنز اسکور کئے۔ محمد الیاس نے چار وکٹ حاصل کئے۔ دوسری اننگز میں پشاور نے تین وکٹ پر33 رنز بنائے تھے۔ اسٹیٹ بینک گرائونڈ میں کے آر ایل کے اسکور272 رنز کے جواب میں سوئی ناردرن191 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ دوسری اننگز میں کے آر ایل نے دو وکٹ پر 25رنز بنائے تھے۔ این بی پی گرائونڈ میں لاہور نے دوسری اننگز میں55 رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل لاہور کے پہلی اننگز کے اسکور193 رنز کے جواب میں واپڈ ا پہلی اننگز میں210 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ اعزاز چیمہ نے چار وکٹ حاصل کئے۔ 
تازہ ترین