• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامع کلاتھ، فریم مارکیٹ اور دوپٹہ گلی میں 250 غیرقانونی دکانیں منہدم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں جاری تجاوزات کے خلاف سب سے بڑے آپریشن کے سولہویں روز منگل کو شہر کے مصروف کاروباری علاقے جامع کلاتھ کی مشہور فریم مارکیٹ اور دوپٹہ گلی میں قریباً 250 غیر قانونی دکانیں اور مختلف اقسام کی چھوٹی بڑی تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا، جبکہ لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے اطراف قریباً 20دکانوں کی دیواریں جو فٹ پاتھ پر تعمیر کی گئی تھیں منہدم کردی گئیں، بلدیہ عظمیٰ کے محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے دیگر شہری اداروں کے ساتھ مل کر غیر قانونی تعمیرات اور مختلف اقسام کی تجاوزات کے خلاف یہ تیسرا بڑا آپریشن تھا، تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے نگراں میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے منگل کی کا رروائی کے حوالے سے بتایا کہ جامع کلاتھ کی فریم مارکیٹ اوردوپٹہ گلی کی مجموعی طور پر 130دکانیں بلدیہ عظمیٰ کے محکمہ اسٹیٹ کے پاس رجسٹرڈ ہیں، جبکہ مذکورہ دکانداروں نے دکان کو مختلف حصوں میں تقسیم کرکے ایک دکان کے دو حصے بھی بنادیئے تھے اور دکانوں کو فٹ پاتھوں تک لے آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ دکاندار بلدیہ کے ساتھ تعاون کریں اور  خود ہی بڑھی ہو ئی دکانوں کو ختم کردیں۔

تازہ ترین