• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمپریس مارکیٹ کے تحفظ کا کام منظوری کے بغیر شروع کرنے پر ڈی جی نوادرات کا اعتراض

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) ایمپریس مارکیٹ کے تحفظ کا کام سندھ کلچرہیریٹیج کی ایڈوائزری کمیٹی کی منظوری کے بغیر شروع کئے جانے پر ڈائریکٹر جنرل نوادرات نے اعتراض اٹھاتے ہوئےمنصوبہ کو سندھ کلچر ہیریٹیج کی ایڈائزیری کمیٹی کے سامنے رکھتے ہوئےاسکی منظوری تک کام کو روکنے کی درخواست کی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نوادرات منظور احمد کناسرو کی جانب سے میئر کراچی وسیم اختر کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیاہے کہ ایمپریس مارکیٹ تحفظ ایکٹ برائے 1994کے تحت تاریخی ورثہ کا درجہ حاصل ہے،تاہم اس تاریخی عمارت کے تحفظ کا منصوبہ فوری طور پرناتجربہ کاراور غیر متعلقہ افراد کو سونپا گیا ہے جنہوں نےعمارت پر سینڈ بلاسٹنگ کام کا آغاز کردیا ہےجس سے عمارت کی اصل شکل اور اس کے پتھرکی صلاحیت کو مزید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین