• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظمیٰ نجی کمپنی کے تعاون سے شہر میں 5لاکھ درخت لگائے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ایک آٹو موبائل کمپنی کے تعاون سے شہر میں 5لاکھ درخت لگائے گی، کراچی کے موسم کی مناسبت سے نیم، گل مور اور دیگر پھل دار اور سایہ دار درخت لگائے جا رہے ہیں، شہرمیں پہلی مرتبہ’’ سوہانجنا ‘‘کا درخت کثیر تعداد میں لگایا جارہاہے شہر سے ماحولیاتی آلودگی ختم کر نے کے لئے شہری اپنے گھروں کے سامنے اور گلی محلے میں درخت لگائیں اور ان کی پرورش کریں، وہ منگل کو یہاں پورٹ قاسم میں ملین ٹری مہم کی افتتاحی تقریب اور موٹروے ایم۔ نائین پر ڈی آئی جی موٹروے پولیس کراچی کے آفس میں شجر کاری مہم کے افتتاح کے بعد خطاب کررہے تھے۔ میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی نے اپنے باغات اور گرین بیلٹس سمیت 108سڑکوں کے کنارے اور درمیان میں درخت لگانے کی مہم شروع کی ہوئی ہے۔
تازہ ترین