• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی مجمع کو برطانوی پالیسی پرا ثرانداز ہونے کاموقع دیاجارہا ہے،کنزرویٹو رکن

لندن (پی اے) کنزرویٹو پارٹی کے ایک بیک بینچر رکن پارلیمنٹ ٹام ٹو گنڈھات نے الزام عائد کیا ہے کہ برطانیہ پاکستان کی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو پناہ نہ دے کر پاکستانی مجمع کو برطانوی پالیسیوں پر اثرانداز ہونے کا موقع دے رہا ہے، ٹام ٹو گنڈھاٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی پر عوام کے اعتماد کی حمایت کیلئے پروگرام تیار کیا جانا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کو اپنے ٹیکس دہندگان سے جمع کئے ہوئے کم و بیش 9 ملین پونڈ سالانہ سے زیادہ کی امداد فراہم کرتا ہے، ٹوری پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے تھریسا مے کے ڈپٹی ڈیوڈ لیڈنگٹن سے کہا ہے کہ انھیں اس بات پر شدید تشویش ہے کہ برطانیہ آسیہ بی بی کوسنائی جانے والی سزا کے حوالے سے پاکستان کے قانونی نظام کیلئے فنڈ کی فراہمی جاری رکھ کر اپنی اچھی دولت بروں پر ضائع کر رہی ہے، ٹام ٹو گنڈھاٹ نے متنبہ کیا ہے کہ اس پروگرام کیلئے فنڈ فراہم کرکے پاکستان اپنی حقوق انسانی کی پالیسی کو یرغمال بنانے کی اجازت دے رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم یہاں صورت حال کوجس طرح ڈیل کررہے ہیں اس سے ایسا محسوس ہوتاہے کہ برطانیہ کی پالیسی کافیصلہ پاکستان کامجمع کررہاہے۔

تازہ ترین