• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین پارلیمنٹ کے باہر سے اسلام مخالف تاثر کا پوسٹر ہٹا دیا گیا

برسلز (حافظ انیب راشد) یورپین پارلیمنٹ کے باہر سے اسلام مخالف تاثر کے حامل پوسٹر کو ہٹا دیا گیا۔ اس کارروائی پر یورپین پارلیمنٹ کے پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم ایم ای پی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یورپین پارلیمنٹ کے صدر انتونیو تاجانی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یاد رہے کہ یورپین پارلیمنٹ نے آئندہ سال ہونے والے پارلیمنٹ کے ایکشن کے دوران اسلام و فوبیا اور امیگریشن جیسے موضوعات کو زیر بحث لانے کے لیے ایک گائیڈ لائن فراہم کی تھی جس کے تحت یورپین پارلیمنٹ برسلز کی عمارت کے باہر اس گائیڈ لائن کو تصاویر کی صورت میں آویزاں کیا گیا تھا لیکن پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چیئرمین سجاد کریم ایم ای پی نے جوکہ یورپین پارلیمنٹ میں نسل پرستی کے خلاف اور یورپ میں گروہی تنوع کے لیے نائب صدر بھی ہیں نے اپنے ایک خط کے ذریعے صدر پارلیمنٹ کو متوجہ کیا تھا کہ اس گائیڈ لائن کا ایک پوسٹر بذات خود اسلام مخالف تاثر دے رہا ہے جس پر صدر انتونیو تاجانی نے اس پوسٹر کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا جس کے تحت گزشتہ روز یورپین پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر سے اس پوسٹر کو ہٹا دیا گیا ہے۔
تازہ ترین