• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہاج القرآن آسٹریا کے زیر اہتمام میلاد النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد

ویانا( اکرم باجوہ) منہاج القرآن آسٹریا کے زیر انتظام 18ویں عظیم الشان سالانہ عیدمیلادالنبی ﷺ کانفرنس زیر سرپرستی منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست اعلیٰ الحاج خواجہ محمد نسیم اور زیر صدارت منہاج القرآن آسٹریا کے صدر چوہدری محمد آصف 18نومبر بروز اتوار بعد از نماز ظہر انعقادکیا گیا جس کے مہمان خصوصی کے طور پرعلامہ صادق قریشی آف یوکے اور آسٹرین پارلیمنٹ میں مسلم کمیونٹی کا نمائندہ انجینیر عمر الراوی نے شرکت کی۔کانفرنس میں پاکستانی کمیونٹی خواتین و بچوں اور مرد حضرات عاشقان رسول ﷺ نے بھر پور شرکت کی۔ نظامت کے فرائض سابق صدر منہاج القرآن آسٹریا عمران علی مغل اور الحاج خواجہ محمد نسیم نے بڑی خوبصورتی سے ادا کیے ۔جشن عیدمیلادالنبی ﷺکانفرنس کا آغاز حاجی اسلم ندیم آف لنز کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔نعت رسول مقبول ﷺپڑھنے کی سعادت حاصل کرنے والوں میں حاجی اکبر،عبدالغفور احمد،شمس الدین ، خلد عباس، حاجی محمد یونس، حاجی آفاق اکبر،ملک ،غلام مصطفی نعیمی،ملک عبیر اعوان اور یورپ کے معروف نعت خواں شہر یارخان شامل ہیں ۔ مسلم کمیونٹی کا نمائندہ انجینیر عمر الراوی نے بھی میلادالنبی ﷺ پر جرمن زبان میں روشنی ڈالی۔اس سے قبل لحاج خواجہ محمد نسیم نے میلاد کانفرنس میں پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کے نمائندگان اور مہمانوں کاشرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔منہاج سنٹرویانا ڈائریکٹر علامہ مدثر اعوان نے اپنے مدلل خطاب میں کہا کہ اللہ پاک فرماتے ہیں کہ آپ میرئے محبوب کو دیکھیںگے تو آپ مجھے دیکھیں گے میرئے محبوب کا حسن میرا حسن ہے حضور پاک دنیا میں آئے تو دنیا میں اُجالا ہی اُجالا ہوگیا۔ مہمان خصوصی علامہ صادق قریشی آف یوکے نے زکر نعمت کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلادالنبی ﷺکی خوشیاں منانے کا الگ الگ طریقہ ہے مگر حضوراکرم ﷺ کی ولادت پر جو خوش ہوا اُس کو سارئے جہاں کی خوشیاں نصیب ہوتی ہیں ۔ انہوں نے مذید کہا کہ خوشیاں اس طرح منایا کرو جس کی شریعت اجازت دیتی ہے اور اس طرح خوشی منایا کرو کہ جیسے سب عیدوں کی عید ہو علامہ صادق قریشی نے میلادالنبی ﷺپر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی۔ کانفرنس کی تقریب کے موقع پر ایک جرمن خاتون نے علامہ صادق قریشی کے ہاتھوں اسلام قبول کیا اور جرمن خاتون کا اسلامی نام عائشہ رکھا ۔تقریب کے احتتام پر منہاج مسجد کمیٹی کے صدر چوہدری اعجاز احمد نے بھی تمام حاضرین شرکاء کا میلاد شریف کی سالانہ تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ شہر یار خان نے حاضرین کے ساتھ مل کر درودواسلام پیش کیا اور علامہ صادق قریشی نے اجتمائی دعائیہ کلمات میں اُمت مسلمہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اور حاضرین شرکاء کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ آخر میں مہمانوں کو میلادڈنر پیش کیاگیا۔
تازہ ترین