• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برصغیر پاک وہند میں اولیائے کرام کی تبلیغ سے اسلام پھیلا، پیر عبدالقادر گیلانی

لندن(جنگ نیوز) پیر عبدالقادر گیلانی نے کہا ہے کہ برصغیر پاک وہند میں اولیائے کرام کی تبلیغ کے سبب اسلام پھیلا وہ معروف سماجی رہنما چوہدری شفقت ریاض گوندل اور ان کے صاحبزادگان چوہدری عاقب، چوہدری جاوید کے علاوہ عزیز چوہدری، علی وڑائچ کے زیر اہتمام جامعہ مسجد غوثیہ لی برج روڈ میں 8ویں سالانہ الفرید کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام کی تعلیمات سے نئی نسل کو آگاہ کرنا ضروری ہے تاکہ وہ اچھے مسلمان اور معاشرے کے اچھے شہری بن سکیں، میزبان چوہدری شفقت ریاض گوندل نے کہا کہ سات برس قبل خواجہ پیر محمد بشیر الدین نظامی جب برطانیہ آئے تو انہوں نے ہر سال الفرید کانفرنس کرانے کا حکم دیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام نے تمام انسانوں سے محبت کا درس دیا اور ہمیں اس پیغام کو برطانیہ میں بھی عام کرنے کی ضرورت ہے۔ کانفرنس سے پیر سید صابر حسین شاہ جیلانی ، صاحبزادہ پیر مظہر حسین شاہ جیلانی، صاحبزادہ فاروق چشتی، پیر سید اشتیاق حسین شاہ، صاحبزادہ حسنین رضا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ذات پات کا تصور اولیاء نے ختم کیا۔ اسلام میں تمام انسانوں کو برابری درجہ حاصل ہے اور بڑائی کا معیار صرف تقویٰ ہے، نعت خواں حضرات نے نعتوں کے نذرانے بھی پیش کئے۔
تازہ ترین