• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر کو جواب دےکر عمران خان نے دل جیت لئے، آصف خان

بریڈ فورڈ (محمد رجاسب مغل) پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے میڈیا کوآرڈینیٹر آصف خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کے خلاف توہین آمیز بیان پر بھرپور اور کرارا جواب دے کر پاکستان اور امت مسلمہ کے دل جیت لیے اور پاکستان کے غیور عوام کی نمائندگی کا حق ادا کردیا، پاکستان نے امریکہ کی نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں75ہزار افراد کی قربانی دی اور پاکستانی معیشت کو123بلین ڈالرز کا نقصان ہوا، پاکستان کے قبائلی علاقوں میں شدید عدم استحکام پیدا ہوا اور لاکھوں قبائلیوں کو اپنے ہی ملک میں نقل مکانی کرنا پڑی جب کہ امریکی صدر اپنی20بلین ڈالر کی امداد کا رونا رو رہے ہیں اور پاکستان کے جانی اور مالی نقصان کو یکسر نظر انداز کردیا، وزیراعظم عمران خان نے بجاطور پر کہا ہے کہ اب پاکستان صرف اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا اور کسی اور کی جنگ میں ہرگز ملوث نہیں ہوگا، پاکستان تحریک انصاف برطانیہ اور اوورسیز پاکستانی وزیراعظم پاکستان کی زبردست اور دبنگ ترجمانی کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
تازہ ترین