• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی معمر ترین جڑواں بہنیں 102سال کی ہوگئیں

لندن( پی اے) برطانیہ کے سب سے معمر جڑواں افراد 102 سال کے ہوگئے، سٹاور پورٹ آن سیون سے تعلق رکھنے والی ان جڑواں بہنوں فلس جونز اور آئرین کرمپ نے 102 سال کی عمر تک پہنچنے پر سالگرہ ساتھ منائی، 102سال کی عمر تک پہنچنا جشن منانے کے لئے اچھی وجہ ہے تاہم برطانیہ میں معمر ترین جڑواں ہونے کے ناتے یہ اضافی خاص موقع ہے، سٹاور پورٹ آف سیون وورسٹر شائر سے تعلق رکھنے والی ان جڑواں بہنوں کا کہنا ہے کہ ان کی معمری کا دارومدار قسمت پر ہے، دونوں 20نومبر 1916کو پیدا ہوئی تھیں اور انہوں نے اپنا پہلا جاب شیئر کیا تھا، ان کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ وہ برطانیہ میں معمر ترین جڑواں افراد ہیں، مسز کرمپ نے بی بی سی ہیئر فورڈ اینڈ وورسٹر پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم چھ تا 8ماہ کی تھیں تو ہماری ماں ہمیں اپنی گود میں سلاتی تھی، ہم نے بے بی شو میں پہلا انعام لیا تھا، جوڑے کی پیدائش جنگ عظیم اوّل کے دوران ہوئی تھی اور انہوں نے اپنی کامیابی کا سبب ایک دوسرے کی دیکھ بحال قرار دیا ہے، سخت محنت کی اور کبھی کبھی ہی اچھا کھانا کھایا، اہل خانہ اور دوست کیک اور سینڈوچز لئے ان کے ساتھ شریک ہوئے، بہر حال مسز جونز نے کہا ہے کہ وہ ایک اچھے ڈرنک کے لئے انتظار کررہی ہیں۔
تازہ ترین