• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑی چین سپرمارکیٹس نے چھوٹی برانچوں میں قیمتیں بڑھادیں

لندن( پی اے ) بڑی چین سپرمارکیٹس نے چھوٹی برانچوں میں اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، بی بی سی کی تحقیق کے مطابق بڑی چین کی برانچوں سے خریداری کرنے والے خریداروں سے زیادہ رقم وصول کی جارہی ہے۔بی بی سی نے دعویٰ کیاہے کہ اس کی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک ٹرالی پرچون کی خریداری پر خریدار کوکمپنی کے سپر سٹور کے مقابلے میں کم وبیش 10 پونڈ زیادہ ادائیگی کرنا پڑی،بی بی سی کے ذرائع کے مطابق ٹیسکو، سینسبری ،مارکس اور سپنسرز ور ویٹ روزکے اپنے اور دیگر کمپنیوں کے برانڈز کی قیمتوںمیں چھوٹی برانچوں میں بڑی برانچوں کے مقابلے میں فرق پایاگیا۔رپورٹ کے مطابق مارکس اینڈ سپنسر میں برمنگھم کی ہائی سٹریٹ سے خریدی جانے والی ایک ہی طرح کی ٹرالی کی قیمت 103.26پونڈ تھی جبکہ اسی طرح کی اشیا کی برمنگھم کی نیو سٹریٹ سٹیشن پر112.44پونڈ قیمت وصول کی گئی۔کامڈین سٹریٹ پر ٹیسکو سپر سٹورپر ایک کیلے کی قیمت 9 پنس جبکہ فریڈرک سٹریٹ پر ٹیسکو ایکسپریس پر اسی کی قیمت25 پنس وصول کی گئی،جو کہ177فیصد زیادہ ہے۔
تازہ ترین