• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راچڈیل (نمائندہ جنگ) معروف مقامی سولیسٹر سید ساجد علی شاہ کی والدہ سیالکوٹ میں رضائے الٰہی سے وفات پاگئیں۔ ان کی نماز جنازہ میں پیر سید کلیم احمد خورشید، صدر سپریم کورٹ بار، سید محلہ شاہ سجادہ نشین مرشد آباد، سید حبیب الحسن صدیق، خواجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ صدر بار سیالکوٹ کے علاوہ سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مرحومہ کی ان کے آبائی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔ ساجد علی شاہ سے والدہ کی وفات پر برطانوی سولیسٹرز نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ علاوہ ازیں سید ساجد علی شاہ25نومبر کو واپس راچڈیل پہنچ جائیں گے۔ یہاں ان کی والدہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی جائے گی۔
تازہ ترین