• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام سازشوں کے باوجود مسئلہ کشمیر آج بھی زندہ ہے، راجہ فاروق حیدر

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) اوورسیز کشمیر کمیونٹی زبردست خراج تحسین کی مستحق ہے جن کی شبانہ روز محنتوں سے 70برس گزرنے کے باوجود آج بھی مسئلہ کشمیر تمام تر سازشوں کے باوجود اپنی اصل حالت میں زندہ ہے۔ ماضی میں اس مسئلہ کو سبوتاژ کرنے کیلئے بے پناہ سازشیں ہوئی، کشمیریوں نے بے شمار سازشیں مسترد کی، آج اگر UNO برطانوی فیکٹ فائنڈنگ مشن کی رپورٹ اور بالخصوص یورپین پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کے کمیشن کے سامنے مسئلہ کشمیر پر بحث بڑا سنگ میل عبور کرنے کے مترادف ہے۔ اس میں بیس کیمپ کی حکومتوں کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں آباد کشمیریوں کو کریڈٹ جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر اور سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے اپنے دورہ کے اختتام پر پاکستان روانگی سے قبل مختلف عوامی استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان میں میرپور ڈویژن کی سب ڈویژن کلری راجگان کے راجہ سلیم شہزاد پنجڑی، چوہدری اسفند یار، اعجاز طارق، راجہ وسیم، ابرار احمد والسال، راجہ محمد یوسف، راجہ شمعون، راجہ نصر کامران اور دیگر کی جانب سے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے مزید کہا کہ ہمیں مسئلہ کشمیر کے ون پوائنٹ ایجنڈے حصول آزادی پر متفق ہونا ہوگا۔ سینئر وزیراعظم چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ کلری پنجڑی والوں نے ہر دور میں میری جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے مسائل سے بھی بخوبی آگاہ ہوں۔ حلقہ ایل اے سیون کے برطانیہ میں مقیم درپیش مسائل سے ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا۔ ان تقریبات میں چوہدری نوید، خورشید، راجہ انجم، چوہدری جہانگیر، سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ آزاد کشمیر، راجہ گلریز ڈربی، راجہ رفاقت حسین، راجہ احمد خان اور دیگر نے شرکت کی۔ اوورسیز کمشنر برائے آزاد کشمیر راجہ زبیر اقبال کیانی نے کہا کہ اس بات کا کریڈٹ راجہ فاروق حیدر خان کی حکومت کو جاتا ہے کہ آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار اوورسیز کمشنر کا عہدہ اسمبلی سے بل پاس کرواکر بنایا گیا، تاکہ ان کو درپیش مسائل برطانیہ میں ہی حل ہوسکیں۔ چھٹیاں گزارنے کے لیے آئیں۔ میزبان راجہ وسیم آف کلری نے مہمانوں وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان، سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق، اوورسیز کمشنر زبیر اقبال کیانی، چوہدری جہانگیر، راجہ شہزاد سلیم سمیت دیگر مہمانوں کا شخریہ ادا کیا۔ اس موقع پر چند افراد نے اپنے مسائل اور مطالبات سے وزیراعظم اور سینئر وزیر کو آگاہ کیا جنہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ آخر میں سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کے صاحبزادے اسفند کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔
تازہ ترین